استاد
استاد نے ایک بچی سے گھر کے کام کی کاپی لی اور اسے دیکھنا شروع کیا‘ اس میں بہت زیادہ غلطیاں تھیں‘ ہنس کر کہنے لگیں ”تم اکیلی نے اتنی ساری غلطیاں کیسے کر لیں؟“ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔ ”مس! بھائی جان نے بھی میری مدد کی تھی۔“
استاد نے ایک بچی سے گھر کے کام کی کاپی لی اور اسے دیکھنا شروع کیا‘ اس میں بہت زیادہ غلطیاں تھیں‘ ہنس کر کہنے لگیں ”تم اکیلی نے اتنی ساری غلطیاں کیسے کر لیں؟“ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔ ”مس! بھائی جان نے بھی میری مدد کی تھی۔“
یرس کے ایک پارک میں ایک نوجوان جوڑا ایک گھنے کنج میں بیٹھا راز ونیاز کی باتیں کر رہا تھا۔ ایک ہندوستانی سیاح نے لطف کی خاطر چھپ کر ان کی باتیں سننے اور انکی حرکتوں کا جائز ہ لینے کی ٹھانی۔ لڑکا کہہ رہا تھا۔ بس صرف ایک اور لڑکی نے پھر نفی میں …
لفٹ میں ایک ساتھ بہت سے لوگ سوار ہو گئے۔ آپریٹر نے بٹن دبایا لیکن لفٹ اپنی جگہ نہ ہلی۔ اس نے درخواست کی کم از کم ایک فرد لفٹ سے اتر جائے۔ ایک نہایت موٹی خاتون نے ایثار کا مظاہرہ کیا اور لفٹ سے اتر گئیں۔ کئی دوسرے لوگ اب بھی باہر ہی اپنی …
جمال :” ناصر! تمہارا پرچا کیسا ہوا؟“ ناصر:” یادداشت نے دھوکا دے دیا ہے۔“ جمال:” کیا عین موقع پر جواب بھول گئے تھے؟“ ناصر:” نہیں یار! دراصل میں نے جو فوٹو اسٹیٹ کروائی تھی، وہ ساتھ لے جانا بھول گیا۔“
ایک انگریز جسے صحیح اردو نہیں آتی تھی دکان دار سے بولا۔ اومین !جس کے گوشت کو بیف کہتے ہیں وہ کون سا اینیمل (جانور) ہوتا ہے؟ دکاندار:گائے انگریز: اور اس کے چائلڈ (بچے) کو کیا کہتے ہیں؟ دکاندار:بچھڑا۔ انگریز: اومین !بوچراوہ جو اس کا ڈرنگ کرتا ہے وہ کیا ہوتا ہے؟ دکاندار:دودھ انگریز: اومین …
کنجوس مالک:(ملازم سے) بتاؤ وہ کونسی چیز ہے جو محنت کے بعد بھی حاصل نہیں ہوتی ؟“ ملازم:(معصومیت سے) جناب میری تنخواہ ۔
اکبر بال کٹوا رہا تھا کہ اچانک قینچی کے بجائے ایک مقناتیس اس کے بالوں میں پھیرنے لگا۔ اکبر نے حیران ہو کر پوچھا۔ ”یہ تم کیا کر رہے ہو؟“ حجام جلدی سے بولا۔ ”خاموش رہو‘ میری قینچی تمہارے بالوں میں کھو گئی ہے۔“
دوافیمی کہیں سیر کو جا رہے تھے، ایک افیمی نے دوسرے سے کہا ”یہ آسمان پر گول گول کیا چمکتا ہے؟“ دوسرے افیمی نے کہا۔ ”میں تو خود پر دیسی ہوں۔ “
ایک خاتون نے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ قائم کیا اور اپنی ذہنی پریشانیوں کا علاج چاہا۔ اس کے حالات جان کر اور دیگر باتوں کے علاوہ ماہر نفسیات نے فیصلہ کیا کہ اس خاتون کے خوابوں کا تجزیہ کیا جائے۔ چنانچہ ہر روز وہ خاتون اس ماہر نفسیات کے پاس آتی اور گزشتہ شب …
ارشد میاں سکول لیٹ پہنچے تو ان کی ٹیچر نے وجہ پوچھی۔ ارشد میاں بولے۔ ”امی بیمار تھیں‘ انہیں ہسپتال لے جانے کی تیاری ہو رہی تھی۔ مجھے اپنانا ناشتہ خود بنانا پڑا اس لئے دیر ہو گئی۔“ ٹیچر ذرا تشویش زدہ ہو کر بولیں۔ ”تمہاری امی کو کہیں چھوٹ کی بیماری نہ ہو‘ تمہاری …