Daily Roshni News

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شہر کا موسم ابر آلود ہے اور گہرے بادلوں کے سبب میچ روک دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے۔ اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ پر امپائر کے تاثرات کی ویڈیو وائرل پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 3، خرم شہزاد صفر، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 ،بابر اعظم 11 ، سعود شکیل 2، محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد دو اورمیر حمزہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ ، ناہید رانا نے چار اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرے دن کا کھیل: کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے تیسرے دن پہلے گھنٹے پاکستانی بولرز چھائے رہے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا مگر پھر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے 138 اور مہدی حسن کے 78 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا سکی اور 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔ ان دونوں بیٹرز نے ساتویں وکٹ پر 165 رنزکی شراکت لگائی، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جب کہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کو مدد نہیں کر رہی ہے، ابتدا میں صرف 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو کچھ دباؤ ضرور تھا مگر مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا۔

اسرائیل میں کل مکمل ہڑتال کے اعلان کے پر اسرائیلی وزیر خزانہ بتسالل اسموترچ اپنے ہی عوام کو دھمکیاں دینے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی جانب کل ہڑتال کے اعلان پر بتسالل اسموترچ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ جو شخص بھی ہڑتال پر جائے اسے تنخواہ نہ دی جائے۔

انہوں نے ٹریڑ یونین کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہوہ حماس سربراہ یحییٰ سنوار کا خواب پورا کررہے ہیں اور اسرائیلی مزدوروں کی نمائندگی کرنے کے بجائے وہ حماس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مغویوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے اسرائیل میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان

خیال رہے کہ آج غزہ میں 6 اسرائیلی مغیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی شہریوں میں حکومت کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے اور مغویوں کی رشتے داروں نے حکومت پر مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کے لیے کل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔

اسرائیلی کی طاقتور ٹریڈ یونین ہستدروت نے اپیل کی حمایت میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹریڈ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب صرف ہماری ہی مداخلت ان لوگوں کو جھنجھوڑ سکتی ہے جنہیں جھنجھوڑے جانے کی ضرورت ہے، کل صبح سے پورے اسرائیل کی معیشت ہڑتال پر ہوگی۔

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یاری لاپید کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے۔

Loading