فرانسیسی حکومت نے پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو جیل بھیج دیا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے دعویٰ کیا کہ پاؤل کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، یہ ججوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
پاؤل پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود مواد کی پولیسنگ میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم پاؤل دورو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی ایف بی آئی ان کے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔
پاؤل کیخلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے ویڈیوز سے متعلق ایک اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی کرس پاولووسکی نے یورپ چھوڑ دیا ہے۔
فرانس سے پرواز کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کرس پاؤلووسکی نے الزام لگایا کہ ملک میں آزادی اظہار سے متعلق فرانس کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں، انہیں اپنا پلیٹ فارم فرانس میں صرف اس لیے بند کرنا پڑا ہے کیونکہ وہاں آزادی اظہار نہیں۔