ویاگرا کیا ہے اور اسکے فوائد اور نقصانات کیا ہیں ؟
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
Viagra benefits and it’s side effects ?
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ویاگرا کیا ہے اور اسکے فوائد اور نقصانات کیا ہیں ؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)ویاگرا کیا ہے؟
ویاگرا ایک عام دوا ہے اور یہ کیمائی طور پر Sildenafil نام کا کیمکل رکھتا ہے،جو ایریکٹائل ڈسفنکشن (ED) یا نامردی والے لوگوں میں استعمال ہوتی ہے۔ نامردی یا ED کا مطلب جنسی ملاپ کے دوران عضو تناسل کا تنائو حاصل کرنے یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا۔ باقی ویاگرا پلمونری آرٹیریل ہائی بلڈ پریشر کا بھی علاج کر سکتی ہے۔
باقی مردوں میں عموماً 3 طرح کے جنسی مسائل آتے ہے ، پہلا ای ڈی یا نامردی ، دوسرا سرعت انزال یعنی 1 منٹ سے پہلے یا دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جانا اور تیسرا مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا ۔
ویاگرا بنیادی طور پر ایریکٹائل ڈسفنکشن کیلئے استعمال کی جاتی ہے ، ویاگرا عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو بڑھا کر مرد کو عضو تناسل میں تنائو حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، سادہ الفاظ میں ویاگرا ٹائمنگ کے لئے نہیں ہے یہ صرف عضو تناسل میں سختی لانے کے لئے استعمال ہوتی ہے, لہذا ویاگرا جنسی خواہش کی کمی اور سرعت انزال یا ٹائمنگ کے لیے استعمال نہیں کی جاتی اور نہ ہی اسکو استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ جنسی خواہش کی کمی اور سرعت انزال کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور انکا علاج بھی مختلف میڈیسن سے کیا جاتا ہے۔
👈 ویاگرا کو کام شروع کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ویاگرا عام طور پر 30 سے 60 منٹ بعد کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔ جسکے اثر کا دورانیہ تقریباً 4 سے 6 گھنٹے تک ہوتا ہے اور ویاگرا خود اکیلا کام نہیں کرتا۔ عضو تناسل میں تنائو حاصل کرنے کے لیے پارٹنر یا بیوی کے ساتھ جنسی متحرک ہونا پڑتا ہے۔ باقی سیالس (Tadalafil) میڈیسن کے اثر کا دورانیہ 24 سے 36 گھنٹے تک ہو سکتا ہے،
👈 کیا ویاگرا عضو تناسل کا سائز بڑا کرتی ہے ؟
بلکل نہیں ، فلحال دنیا میں ایسی کوئی میڈیسن مارکیٹ میں نہیں آئی جو عضو تناسل کے سائز کو بڑا کر سکے ، البتہ ویاگرا سیالس یا کوبرا جیسی میڈیسن عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو بڑھا کر عارضی طور پر عضو تناسل کے سائز کو بڑھا سکتی ہیں۔
👈 ویاگرا لینے کے ممکنہ مضر اثرات: Side Effects
عموماً ویاگرا جیسی میڈیسن سے جان لیوا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے لیکن درج ذیل سائیڈ ایفیکٹ ویاگرا جیسی میڈیسن سے ہو سکتے ہیں جو کہ 10 بندوں میں سے 1 کو ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ جیسے
1: سر درد اور چکر آنا ، متلی کا ہونا
2: فلشنگ کا ہونا اور معدے کے مسلئے کا ہونا
3: آنکھوں کا دھندلا پن ہونا اور نیند کا مسلئہ ہونا
4: پٹھوں اور کمر میں درد کا ہونا
5: ناک بند ہونا یا ناک سے خون بہنا
اس طرح کی علامات صرف 10 میں سے صرف ایک کو ہونے کا امکان ہوتا ہے اور پھر یہ علامتیں آدھے گھنٹے میں خود ہی ختم ہو جاتی ہیں . میڈیکل سائنس میں اسے فالز الارم یا دھوکہ دینے والی علامات کہتے ہیں، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی حقیقی نہیں ہوتی۔
اور ویاگرا سے ایک آدھ پرسنٹ لوگوں کو الرجک ریئیکشن کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے، جیسے؛ سانس لینے میں دشواری کا ہونا، چہرے، ہونٹوں، زبان یا گلے میں سوجن کا ہونا ، بلڈ پریشر کا کم ہونا ، ایسی صورت میں ایمیرجنسی میڈیکل ہیلپ لینا چاہیے اور ویاگرا لینا بند کرنا چاہیے۔
ویاگرا جیسی میڈیسن سے چند ایک لوگوں کو عضو تناسل میں تکلیف دہ تنائو ہو سکتا ہے جس کو Priapism کہتے ہیں ، اگر 4 گھنٹے سے زیادہ تنائو رہے تو پھر ایمیرجنسی میڈیکل ہیلپ لینا چاہیے، کیونکہ طویل عرصے کے تنائو سے عضو تناسل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
👈 کیا ویاگرا کے جان لیوا سائیڈ ایفیکٹ ہوتے ہیں ؟
عموماً ویاگرا جیسی میڈیسن سے جان لیوا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے ، اور یورپ کے کچھ ممالک میں تو ویاگرا جیسی میڈیسن بغیر ڈاکٹر کے نسخے سے بھی لوگوں کو مل جاتی ہے ، البتہ کچھ بیماروں میں اسکا استمال محفوظ نہیں مانا جاتا جیسے اگر کسی کو دل کا مسلئہ ہو ، بلڈ پریشر کی کمی کا مسلئہ ہو، عضو تناسل کے ٹشوز کا مسلئہ ہو ، گردوں اور آنکھوں کا مسلئہ ہو وغیرہ اور۔ مذید کچھ میڈیسن کے ساتھ اسکو استعمال نہیں کیا جاتا ۔
اور مزید تمباکو نوشی کرنے والوں، بوڑھے لوگوں، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول وغیرہ کے مریضوں کے لیے، Viagra کی وجہ سے مضر اثرات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
نوٹ: جنسیات کے متعلق اخری اہدیات یہ ہے کہ کوئی بھی میڈیسن اپنی مرضی سے استعمال نہ کریں،ہمیشہ کسی ڈاکٹر سے اپنے مسلئے کی تشخیص و علاج کروائیں ، کیونکہ ہر شخص میں مسلئے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے جس کیلئے میڈیسن کی قسم اور مقدار بھی مختلف ہو سکتی ہے۔
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me DrAkhtar Malik