Daily Roshni News

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق علی الطاہر پہاڑی پرحزب اللہ کا زیر زمین مرکز تباہ کردیا گیا، حزب اللہ کی بدر یونٹ کا مرکزی کمانڈ کمپلیکس بھی تباہ کردیا گیا۔ زیرزمین تنصیبات میں درجنوں راکٹ، میزائل اور ڈرونز موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے سے جنوبی لبنان میں زلزلہ سی شدت محسوس کی گئی۔

Loading