Daily Roshni News

اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے

اسلام آباد کے ایچ9  اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایچ9 اتوار بازار میں 335 دکانیں آگ کی زد میں آئیں۔فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Loading