Daily Roshni News

امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات بدستور جاری ہیں: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات بدستور جاری ہیں: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی سطح پر رابطے اور مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد پہلے سے طے شدہ امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے دوحہ میں جاری ممکنہ مذاکرات سے متعلق ایران کی عوامی سطح پر تردید پر بھی تبصرہ کیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک ایران کی جانب سے اس نوعیت کے بیانات مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جسے انہوں نے ’فارسی طرزِ مذاکرات‘ قرار دیا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ تکنیکی مذاکرات کسی نئے مرحلے کا آغاز نہیں بلکہ پہلے سے جاری سفارتی عمل کا تسلسل ہیں، اور دونوں فریق مختلف تکنیکی معاملات پر رابطے میں ہیں۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کے ساتھ کسی حتمی معاہدے کیلئے باضابطہ مذاکرات کا مرحلہ ابھی شروع نہیں ہوا، تاہم ایران نے اس ہفتے دوحہ میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق تکنیکی بات چیت کے لیے ایک ماہر وفد بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

Loading