امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم سفارتی پیش رفت

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم سفارتی پیش رفت

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا ۔ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بھی ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی سے آگاہ کردیا ہے۔

جے ڈی وینس ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سے براہِ راست ملاقات پر غور کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کیلئے سیاسی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔