Daily Roshni News

امریکا ایران کے ساتھ جنگ کر کے مشرقِ وسطیٰ کو تشدد کی جانب دھکیل رہا ہے: چین

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل مندوب سن لی نے کہا ہے کہ امریکا کے رویے کی وجہ سے غزہ کا بحران جاری ہے اور امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کو شامل کئے بغیر ایران سے مذاکرات کے درمیان امریکا نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی، جس سے خطے کی صورتحال پرخطر ہوگئی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں متعین چینی مندوب نے یہ بھی کہا کہ امریکا یمن اور بحرِ احمر میں ہونے والی صورتِ حال کا بھی ذمے دار ہے۔

Loading