Daily Roshni News

امریکا کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کو واپس بلانے کا فیصلہ

امریکا نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو مشن مکمل ہونے کے بعد وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور طیارہ بردار جہاز جلد منصوبے کے مطابق امریکا واپس آئے گا۔

سینٹ کام نے یو ایس ایس ابراہم لنکن غیر فعال ہونے کی تردید کردی

امریکی وزیرِ بحریہ کے مطابق مشن کے دوران یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ذہنی صحت سے متعلق کئی کیسز کا علاج کیا گیا، تاہم جہاز پر کسی ہلاکت کی اطلاع ریکارڈ نہیں ہوئی۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہےکہ طیارہ بردار جہاز کی واپسی طے شدہ منصوبے کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ امریکی جنگی جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ گذشتہ سال نومبر میں کیلیفورنیا سے بحیرہ جنوبی چین کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم فروری 2026 میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے قبل اِسے مشرق وسطیٰ بھیج دیا گیا تھا۔

جہاز کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی مئی 2026 میں ختم ہونا تھی، لیکن اس کے بعد اس تعیناتی میں بارہا توسیع کی گئی۔

Loading