Daily Roshni News

امریکا کے ساتھ امن معاہدہ ایران نے وقار اور طاقت کے ساتھ کیا، مسعود پزشکیان

امریکا کے ساتھ امن معاہدہ ایران نے وقار اور طاقت کے ساتھ کیا، مسعود پزشکیان

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ امن مفاہمتی یادداشت کو ایران کی طاقت اور وقار کے ساتھ حاصل ہونے والا معاہدہ قرار دے دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں، بلکہ اسے ماہرین سے تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے،معاہدے کے ذریعے ایران نے اپنی عزت، خودمختاری اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امن مفاہمتی یادداشت کو ایران کی عظمت اور فتح کا ثبوت قرار دیا،معاہدہ سفارتی محاذ پر ایران کی کامیابی کو مزید مستحکم کرنے کے عین مطابق ہے۔

Loading