امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ دےدیا۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جنگ میں شدید نقصان پہنچایا، ممکن ہے مزید کارروائی بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف یہ جنگ دوسرے صدور کو بہت پہلے لڑ لینی چاہیے تھی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران مڈ ٹرم الیکشن سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تہران اس مقصد کے حصول کیلئے آبنائے ہرمز میں حملوں اور بارودی سرنگوں کی من گھڑت کہانیاں گھڑ رہا ہے۔
آئیوا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا مجھے اس کی پروا نہیں کہ جنگ کس طرح ختم ہوتی ہے لیکن یہ یقینی ہے کہ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔