ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انڈے تو ہر گھر میں آتے ہیں، لیکن شاید یہ چیزیں آپ کو نہیں پتہ ہوں گی کہ جب بھی انڈے لے کے آئیں تو ان پانچ چیزوں پہ عمل کریں گے تو اس کے پراپر نیوٹرینٹس ملیں گے اور یہ خراب بھی نہیں ہوں گے۔ اس تصویر میں آپ انڈوں کی طزگی اور خوبصورتی دیکھ سکتے ہیں، آئیے ان پانچ اہم باتوں کو جانتے ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں.
انڈوں کو دھو کر کبھی فریج میں نہ رکھیں:
بہت سے لوگ بازار سے انڈے لاتے ہی انہیں پانی سے دھو کر فریج میں رکھ دیتے ہیں۔ انڈے کے اوپر ایک قدرتی حفاظتی تہہ (Bloom/Cuticle) ہوتی ہے جو بیکٹیریا اور جراثیم کو شیل کے مساموں کے ذریعے اندر جانے سے روکتی ہے۔ پانی سے دھونے سے یہ تہہ ختم ہو جاتی ہے اور انڈے جلدی خراب ہو سکتے ہیں۔ انڈوں کو ہمیشہ استعمال سے فوراََ پہلے دھویا کریں.
فریج میں رکھنے کا صحیح طریقہ (نوک نیچے رکھنا):
زیادہ تر لوگ انڈے فریج میں کسی بھی طرح رکھ دیتے ہیں۔ انڈے کا جو حصہ یا نوک گول ہوتی ہے، اس میں ایک ایئر پاکٹ (Air cell) ہوتی ہے۔ انڈوں کو ہمیشہ گول سائیڈ اوپر اور باریک نوک والی سائیڈ نیچے کی طرف کر کے رکھنا چاہیے تاکہ زردی اپنی جگہ پر محفوظ رہے اور انڈے زیادہ دن تازہ رہیں.
چولہے یا ہیٹ کے قریب بالکل نہ رکھیں:
کچھ لوگ سہولت کے لیے انڈوں کی ٹوکری چولہے کے پاس یا کچن کے ایسے حصے میں رکھ دیتے ہیں جہاں گرمی یا سورج کی روشنی براہ راست پڑتی ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے انڈے کے اندر موجود نمی اڑ جاتی ہے، پروٹین ٹوٹنے لگتے ہیں اور انڈے چند دنوں میں ہی خراب ہو جاتے ہیں۔ انڈوں کو ہمیشہ کسی ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا چاہیے.
فریج کے دروازے میں انڈے رکھنا غلط ہے:
بہت سارے فریجز کے دروازے میں انڈوں کے خانے بنے ہوتے ہیں، لیکن بار بار فریج کا دروازہ کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت میں بار بار تبدیلی (Temperature fluctuation) ہوتی ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ انڈوں کی تازگی کو متاثر کرتا ہے۔ انڈوں کو فریج کے مین کمپارٹمنٹ (ان اندرونی حصوں) میں رکھنا زیادہ بہتر ہے.
پانی میں ٹیسٹ کیے بغیر پرانے انڈے استعمال نہ کریں:
اگر آپ کو شک ہو کہ انڈے پرانے ہو چکے ہیں تو انہیں توڑنے سے پہلے پانی کے ایک برتن میں ڈالیں۔ تازہ انڈا پانی میں ڈوب کر بالکل نیچے بیٹھ جاتا ہے، جبکہ پرانا یا خراب انڈا پانی کی سطح پر تیرنے لگتا ہے۔ اس طرح آپ خراب انڈے کے استعمال سے بچ سکتے ہیں.