انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کی سرزمین پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق ہیری بروک ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے پہلے بیٹر بن گئے۔
انگلش کپتان نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے ون ڈے تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ہیری بروک نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ہیری بروک کی ڈبل سینچری کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا بڑا ہدف دیاہے ۔