ایران جنگ کے دوران امریکا کے 81 جنگی طیارے متاثر ہونے کا انکشاف

ایران جنگ کے دوران امریکا کے 81 جنگی طیارے متاثر ہونے کا انکشاف

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران امریکا کے 81 جنگی طیارے تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تباہ یا متاثرہ طیاروں میں جنگی جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز شامل ہیں، ایران کے خلاف جنگ میں اب تک کم از کم 45  ایم کیونائن ڈرونز تباہ ہوئے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق ایران کے خلاف آپریشنز میں 12 ایف 15ای اسٹرائیک ایگلزبھی متاثر یا ضائع ہوئے، امریکی ہیلی کاپٹروں کے نقصانات میں اپاچی، چار ایے ایچ سکس لٹل برڈز اور ایک سی ہاک شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیاروں کے نقصانات امریکی دفاعی صنعت اور پینٹاگون کی دوبارہ طیارے فراہم کرنے کی صلاحیت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق امریکی فضائی نقصانات صرف براہ راست ایرانی حملوں تک محدود نہیں رہے۔ مارچ میں کویت کے اندر امریکی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 طیارے تباہ ہوئے جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف 15 ای جنگی طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔

Loading