Daily Roshni News

ایران کے خلاف طویل جنگ سے امریکی فوجی پریشان

ایران کے خلاف طویل جنگ سے امریکی فوجی پریشان

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران کے خلاف طویل ہوتی جنگ سے امریکی فوجی پریشان ہیں۔ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات متعدد امریکی فوجیوں نے جہاز کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

نیوی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 5 ہزار کے قریب اہلکار 8 ماہ سے تعینات ہیں۔ جنہیں چھٹی کا موقع نہیں ملا۔ فوجیوں کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ان کے پیارے ذہنی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

یو ایس ایس ابراہم لنکن سے سے پہلے خوراک کی قلت اور صفائی کی خراب سہولیات کے باعث بھی خبروں میں رہا ہے۔ امریکی سینیٹرز نے ان واقعات کی تحقیقات کرنے اور سینیٹ کے وفد کو طیارہ بردار بحری جہاز کا دورہ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

Loading