ایشین گیمزکرکٹ فائنل؛ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈمیڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دےکرگولڈمیڈل جیت لیا،212رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 192رنز بنائے۔

پاکستان نے ایشین گیمزکرکٹ میں سلورمیڈل حاصل کرلیا،212رنز کےتعاقب میں پاکستان ٹیم نے 192رنز بنائے ،حسن نواز 96رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،صائم ایوب نے 29،معاذصداقت نے 23 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 10 ،عثمان خان 3 ،عبدالصمد 9 رنز بنا سکے۔

ایشین گیمزکرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 212 رنز کا ہدف دیا،بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر 61 رنز اسکورکیے،شیوام دوبے 27 ،شریاس ائیر 21 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے،جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی،احمددانیال اورعرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

جاپان کےشہرنشین میں کھیلے جا رہےمیچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی،وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،صائم ایوب،عثمان خان،حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد ، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں،دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Loading