وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے 4کارگو اگلے 5 دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہا کہ قطر سے گیس آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔
وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہورہی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں 10،10 گھنٹے بجلی غائب ہونے لگی جبکہ راولپنڈی ميں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی 6،6 گھنٹے بجلی سے محروم ہے اور لاہور کے علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی، پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
![]()
