Daily Roshni News

حلفاً کہتا ہوں عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں، آنکھ کا مسئلہ تھا صحت یاب ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں نےقید میں ایک عمرگزاری اس میں آزمائشیں آتی ہیں، عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ تھا صحت یاب ہوچکے ہیں، ایک صحت مند شخص کی طرح کھانا کھاتے ہیں۔ ان کی صحت کو کوئی ایشو نہیں ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ نواز شریف کی دو سرجریاں جنیوا میں ہوئی ہیں، اپوزیشن کا اس وقت ضمیر نہیں جاگ رہا تھا، جب ہمارے پلیٹلیٹس کا ایک ایشو بنایا گیا تھا، نوازشریف کا مذاق اڑایا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پوری لیڈرشپ قید تھی ہم اس ہاؤس میں آتے تھے، اس طرح مسائل حل نہیں ہوتے، آپ نے سیاست کو گٹر میں ڈال دیا، جب اس قسم کے رویے ہوں تو تھوڑا سا برداشت کر لینا چاہیے۔

Loading