خلیجی ممالک اور برطانیہ سے امریکی افواج کا انخلا ٹرمپ کی پسپائی قرار

خلیجی ممالک اور برطانیہ سے امریکی افواج کا انخلا ٹرمپ کی پسپائی قرار

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خلیجی ممالک اور برطانیہ سے امریکی افواج کا انخلا ٹرمپ کی پسپائی قرار دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کا مقصد امریکی بالادستی کا مظاہرہ کرنا تھا مگر اب اس کے بالکل برعکس نتائج سامنے آرہے ہیں، خلیجی ممالک اور برطانیہ سے امریکی افواج کا انخلا ٹرمپ کی پسپائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بار بار پسپائی اختیار کرنا پڑی، کئی ماہ سے جاری تنازع نے امریکی دفاعی نظام کی بڑی کمزوریاں بے نقاب کی، ایسی تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں جن کا ایک سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جا رہا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی طاقت میں اضافے کے بجائے اس جنگ نے اس کی صلاحیتوں کو محدود کر دیا۔

دوسری جانب کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران امریکا کے 81 جنگی طیارے تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تباہ یا متاثرہ طیاروں میں جنگی جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز شامل ہیں، ایران کے خلاف جنگ میں اب تک کم از کم 45  ایم کیونائن ڈرونز تباہ ہوئے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق ایران کے خلاف آپریشنز میں 12 ایف 15ای اسٹرائیک ایگلزبھی متاثر یا ضائع ہوئے، امریکی ہیلی کاپٹروں کے نقصانات میں اپاچی، چار ایے ایچ سکس لٹل برڈز اور ایک سی ہاک شامل ہے۔

Loading