خوشی کا حصول کی ممکن ہے ؟۔۔۔قسط نمبر1

خوشی کا حصول کی ممکن ہے ؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خوش رہنا، صحت مند رہنا اور دل کا سکون پانا کوئی مشکل یا مہنگا کام نہیں۔ اسکے لیے نہ تو بڑی کامیابیوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی خاص وسائل کی۔

امریکی مصنفہ اور لائف کوچ امیلیا ولسن Amelia Wilson اپنی ذاتی تحقیق اور تجربات کی بنیاد پر خوشی اور سکون کے عملی طریقے بیان کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خوشی کا راز بڑے منصوبوں یادور کی کامیابیوں میں نہیں بلکہ روزانہ کے چھوٹے چھوٹے آسان کاموں اور بہتر معمولات زندگی میں چھپا ہے۔

امیلیا ولسن نے ایک خوشی کی چیک لسٹ فہرست (Happiness Check List) تیار کی ہے جس میں روزانہ کی چند سادہ عادات بیان کی گئی ہیں جو دل کو خوش، جسم کو صحت مند اور دماغ کو پر سکون رکھتی ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ کون سی سادہ عادتیں ہیں جنہیں ہر گھر یلو خاتون آسانی سے اپنی

زندگی کا حصہ بنا سکتی ہے۔

ہرروز زیادہ خوش رہنے کے 12آزمودہ طریقے

خوش رہنا کسی ایک یا چند افراد کی خواہش نہیں بلکہ ہر انسان کے اندر یہ خواہش فطر تأ ہر وقت موجود رہتی ہے۔ خوش رہنا اتنا مشکل بھی نہیں ہے جتنا بعض لوگوں نے اسے سمجھ لیا ہے۔ اپنے ارد گرد غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی میں خوشی دینے والی لا تعداد باتیں ہیں ۔ ان باتوں پر تھوڑی سی توجہ دے کر ہم نا صرف خود کو خوش رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسرے کے لیے بھی خوشی کا سامان کر سکتے ہیں۔

ذیل میں 12 ایسی باتوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ ان کی موجودگی اور اہمیت ہماری زندگی میں کوئی نئی نہیں ہے لیکن ان پر توجہ دینے سے ہم اور وہ لوگ جنہیں ہم اپنا کہتے ہیں ، ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہم زندگی میں پیدا ہونے والے کئی

مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

1۔پرسکون نیند

نیند توانائی، مزاج اور دماغی صحت کو قائم رکھتی ہے۔ ایک مناسب معمول کی پابندی کرنی چاہیے، مثلاً رات جلدی بستر پر جانا اور نیند آنے تک کوئی اچھی کتاب پڑھنا، پھر صبح پانچ سے چھ بجے کے درمیان جاگنا۔ یہ عادت جسمانی اور ذہنی توازن برقرار رکھنے۔۔۔جاری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2026