Daily Roshni News

دماغ اور جسمانی معاملات۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ

دماغ اور جسمانی معاملات

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ

ہالینڈ(ڈٰلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ دماغ اور جسمانی معاملات۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ)کئی ہزار سال تک انسان یہ سمجھتا رہا کہ دماغ نہیں دل سوچتا ہے۔ دل بدلتا ہے یا دل میں کوئی بات آتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس حوالے سے ارسطو کے نظریات کئی تہذیبوں میں در آئے کہ دل سوچتا ہے اور انسانی  ذہانت کا ماخذ  ہے جبکہ دماغ محض خون کو ٹھنڈا کرتا ہے ۔ تاہم سائنس نے ہمیں بتایا کہ دل نہیں دماغ سوچتا ہے اور دماغ ہی دل اور جسم کے دیگر اعضا کو کنٹرول کرتا ہے۔ ماضی کی بہت سی تہذیبوں اور افراد جیسے کہ ارسطو افلاطون وغیرہ دل ہی کو سوچ کا منبع و ماخذ سمجھتے رہے۔  ایسے ہی ادب اور شاعری کی کتابوں میں ماضی میں بھی اور آج بھی دل ہی کو سوچ کا منبع و محور تصور کیا جاتا ہے تاہم دل کا بنیادی کام جسم میں خون کی گردش کو رواں رکھنا ہے جبکہ دماغ کا کام جسم کو اور انسانی خیالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

Loading