Daily Roshni News

دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی عید الاضحی روائیتی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ـ  

دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی عید الاضحی روائیتی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ـ

پیرس۔     فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔  رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)   عید کا سب سے بڑا اجتماع    موسقے دو پیرس ( گرینڈ مسجد پیرس) میں منعقد ھوا ـ جس میں سینکڑوں فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی ـ  اس کے علاؤہ فرانس بھر میں مختلف مساجد۔ جن میں ـ عربیوں ـ ترکیوں ـ افریقی ممالک کے باشندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی مساجد میں بھی عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کئے گئے ـ   یورپ میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی تعداد فرانس میں موجود ھے۔   تقریبآ 70 لاکھ سے زیادہ مسلمان کمیونٹی فرانس میں قیام پذیر ھے ـ اس وجہ سے پورے فرانس میں مسلمانوں کے عید کے بڑے بڑے اجتماعات دیکھنے کو ملتے ہیں ـ  اب اکثر اوقات مساجد میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بڑے ہالز میں عیدین کے اجتماعات ھوتے ھیں یا پھر میونسپل کونسل کی جانب سے کھلے میدانوں میں نماز عیدین کی اجازت دے دی جاتی ھے ـ۔ جہاں پر ھزاروں کی تعداد میں مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ھوتے ھیں ـ  مردوں اور بچوں کے علاؤہ عیدین کی نمازوں میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک ھوتی ھے ـ   فرانس میں بہت سے ایسے مقامات جہاں پر عید کی نماز ادا کی جاتی ھے سڑکوں پر مردوں اور خواتین کا ایسا رش دیکھنے میں آتا ھے کہ ایسا محسوس ہوتا ھے جیسے ھم کسی مسلم ملک میں نماز ادا کرنے جا رھے ھیں ـ۔  پاکستانی کمیونٹی کی بھی درجنوں کی تعداد میں مساجد موجود ہیں جہاں پر بڑے بڑے عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کئے گئے ـ۔  ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ـ جامع مسجد النور درانسی ـ جامع مسجد گارج لے گونیس ـ مسجد قباء ولییر لا بیل ـ جامع مسجد پیئرفیت ـ جامع مسجد اونلے سو بوا ـ جامع مسجد ایوری ـ جامع مسجد کرائیل ـ جامع مسجد کریتائیل ـ جامع مسجد پوتو کومبو کے علاوہ مونت لا جولی کی جامع مسجد میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ـ علماء نے عید کے دن کی فضیلت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی ـ سنت ابراھیمی کے اسلام پر کیا اثرات مرتب ہوئے اور اس سے ھمیں کیا کچھ سیکھنے کو ملتا ھے اس پر بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ـ  جامع مسجد النور درانسی میں۔    مئیر کرسٹوف لا گار نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ـ۔  عید کی نماز کے بعد فرزندان اسلام نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔         رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading