دی ہیگ، معروف سماجی رہنما سرفراز گوندل کا اپنی رہائش گاہ پر
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ناصر الطاف سہروردی کے
اعزاز میں عصرانہ ، روشنی نیوز کے جاوید عظیمی اور دیگر احباب بھی مدعو تھے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی)گذشتہ دنوں بروز ہفتہ22 اگست 2026، دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور معروف سماجی رہنما سرفراز احمد گوندل نے اپنی رہائش گاہ پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ناصر الطاف سہروردی کے اعزاز میں عصرانے کا انتظام و انصرام کیا ۔ اخبار روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، سماجی شخصیت راسب جاوید مانگٹ اور علی رضا بھی شریک ہوئے ۔ مذکورہ عصرانے کے دوران میزبان اول نے مہمان نعت خواں کا باضابطہ تعارف کروایا اور فخریہ انداز میں بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان میں میرے علاقے منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
متذکرہ عصرانے میں محبان رسولﷺ شریک تھے ، انھوں نے نعت خواں سے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی التماس کی جس پر نعت خواں ناصر الطاف سہروردی اپنی سحر انگیز آواز میں نعتیہ کلام پیش کر کے عشاقان رسولﷺ کے قلوب و اذہان کو محبت رسولﷺ کی روشنی سے منور کیا۔اس خصوصی نشست کے دوران میزبان اول سرفراز احمد گوندل نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمانوں کی تواضع انواع و اقسام کےذائقہ دار خورد و نوش سے کرتے رہے ۔ جبکہ اختتام پر گرما گرم پاکستانی چائے پیش کرنے کے بعد موجود تمام مہمانوں کا ان کی تشریف آواری پر صمیم قلب سے تشکرانہ اور دعائیہ کلمات ادا کئے ۔ جواباً مہمانان گرامی نے بھی ان کی مہمان نوازی اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا ۔
![]()







