روس میں طاعون سے خاتون کی ہلاکت، کیا کرونا جیسی لہر کا خطرہ ہے؟

روسی لیبارٹری میں طاعون پھیلنے کی اطلاعات پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

 سائبیریا کے ریسرچ سینٹر میں ایک خاتون اہلکار طاعون کے باعث ہلاک ہوگئی،خاتون سے رابطے میں رہنے والے 200 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے روس سےصورتحال سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے روسی حکام سے واقعے کی تفصیلات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ وہ اس معاملے پر جلد روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن سے بات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی روس پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال کے حوالے سے شفافیت اختیار کرے۔

روس میں طاعون سے خاتون کی ہلاکت، کیا کرونا جیسی لہر کا خطرہ ہے؟

روس میں طاعون سے خاتون کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی،تاہم عالمی ادارہ صحت کے مطابق صورتحال کو کرونا جیسی عالمی وبا سے تشبیہ دینا قبل از وقت ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہےکہ روس میں موجودہ صورتحال سے عالمی سطح پرخطرہ بہت کم ہے اور اس وقت ایسی کوئی علامت نہیں کہ یہ صورتحال کرونا جیسی عالمی وبا کی شکل اختیار کر رہی ہو۔

ماہرین کےمطابق اگر نمونیا کی طاعون والی قسم کی تصدیق بھی ہوجائے تو بروقت تشخیص اور اینٹی بایوٹکس کے ذریعے اسکا علاج ممکن ہے، تاہم صورتحال پر کڑی نظر رکھنا ضروری ہے۔

Loading