Daily Roshni News

*سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا شیخ محبوب عالم وارثی کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے آنے  کے اعزاز میں محفل*۔

*سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا شیخ محبوب عالم وارثی کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے آنے  کے اعزاز میں محفل*۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا شیخ محبوب عالم وارثی کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے آنے  کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا  کی انتظامیہ کی جانب سے ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا حفیظ اللہ قادری کی خوبصورت آواز میں تلاوت اور ترجمے سے کیا گیا۔

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ: بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے والوں میں محمد آفتاب سیفی عظیمی، ملک تجمل، حفیظ اللہ قادری،حاجی محمد اکبر اور یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں علامہ غلام مصطفی نعیمی شامل تھے۔

اس موقع پر شیخ محبوب عالم وارثی نے اپنے سفرِ حج کے ایمان افروز تجربات، مشاہدات اور احساسات بیان کرنے کا شرف حاصل کیا۔

اپنے خصوصی خطاب میں علامہ غلام مصطفی نعیمی نے حج کی قبولیت اور اس کے بعد کی زندگی کے اسلامی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شانہٗ نے یوں تو ہر عبادت کے لیے قدم قدم پر رحمت وعنایت اور اجر و ثواب کے وعدے فرمائے ہیں۔ نمازو زکاۃ اور روزہ و اعتکاف وغیرہ سب پر جنت اور جنت کی بیش بہا نعمتوں کے وعدے ہیں، لیکن تمام عبادات میں ’’حج بیت اللہ‘‘ کی شان سب سے نرالی ہے۔ حج گویا دبستانِ عبدیت کا آخری نصاب ہے جس کی تکمیل پر بارگاہِ عالی سے رضا و خوشنودی کی آخری سند عطا کی جاتی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ اس لئے حج بیت اللہ دراصل محبت اور عشق کی نہ صرف ایک خصوصی عبادت ہے بلکہ یہ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے کہ اللہ کے عشق میں سرشار ایمان لانے والوں کو اپنے رب کی ہر چیز سے بڑھ کر محبت ہو۔

شرکاء محفل نے حاجی شیخ محبوب عالم وارثی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ آخر میں حاضرین محفل کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور اختتام پر اللہ کے حضور قبولیتِ حج، ملک پاکستان کی سلامتی،ترقی اور امتِ مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

Loading