Daily Roshni News

سالانہ عید ضیافت 2026،میزبان چوہدری اقبال نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

سالانہ عید ضیافت 2026

میزبان چوہدری اقبال نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

 انواع و اقسام کے کھانے معززین کی خدمت میں پیش کئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل نیو ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔ چاند ملک اور جاوید بٹ پیارا ) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے نائب صدر اور معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال  نے بروز بدھ 27 مئی 2026 بعد نماز عید الضحی ٰاپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں عزیز و اقارب، دوستوں اور فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز ساتھیوں کے اعزاز میں عید ضیافت کا انتظام و انصرام کیا۔ معزز مہمانوں کی آمد پر میزبان نے اپنے صاحبزادوں  جنید اقبال ، عد نان  اقبال ، جمشید اقبال، ارسلان اعظم کے ہمراہ پُرتپاک استقبال کیا۔ ہالینڈ میں رہائش پذیر محمد جنید بغدادی کے والد گرامی عبد الرحمنٰ جلالی آجکل یورپ کے دورے پر ہیں، آپ کئی شاگردوں کے استاد بھی ہیں انھوں نے ختم شریف پڑھ کر اجتماعی دعا میں شرکا ئے تقریب بلخصوص میزبان اول چوہدری اقبال کے لئے خیر و برکت اور صحت و تندرستی ، طویل زندگی کی بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ بعد ازاں میزبان نے معززین کو دستر خوان پر  کھانے لینے کے لئے مدعو کیا۔ میزبان نے گرما گرم پاکستانی چائے کے ساتھ مٹھائی بھی پیش کی تقریب کے دوران مختلف عنوانات پر علمی، فکری گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے امام و خطیب علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی نے اولیاء اللہ کی کرامات پر گفتگو کی۔ مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظمی  نے کہا عقیدت کے ساتھ حقیقت سے بھی اپنی وابستگی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے موجودہ صدر میاں عاصم محمود، فرینڈ آف  روشتی فورم کے چوہدری بنارس علی ، چاند ملک ،میاں عمران، جاوید بٹ پیارا، میاں آفتا ب  ، جبکہ مجتبےٰخادم بٹ، چوہدری سلیم ، آصف نسیم  ، چوہدری یوسف اور چوہدری خالد نے بھی اظہار خیال کیا ۔ میزبان چوہدری اقبال نے شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو فرداً فرداً مٹھائی اور گرما گرم چائے بھی پیش کی ضیافت کے اختتام پر مہمانوں کا ان کی شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ بھی ادا کیا ۔ تمام مہمانوں نے میزبان کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ اور دُعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading