Daily Roshni News

سردیوں کے ستارے نے آسمان پر واپس اپنا جلوہ دکھانا شروع کر دیا!

سردیوں کے ستارے نے آسمان پر واپس اپنا جلوہ دکھانا شروع کر دیا!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اب یہ کوئی نا پوچھے کہ سردی کیوں نہیں آئی… آج 22 بھادوں ہے… اور اگر آپ رات کے آخری پہر آسمان میں مشرق کی طرف دیکھیں، تو ایک بہت روشن ستارہ آپ کا موبائل… اوہ مطبل ہے کہ.. توجہ کھینچ سکتا ہے۔

یہ ہے Sirius، عربی میں شعریٰ یمانی، آسمان کا سب سے روشن ستارہ!

سائرس کو Dog Star بھی کہا جاتا ہے، یہ Canis Major نامی برج کا سب سے نمایاں ستارہ ہے۔

یہ ہم سے تقریباً 8.6 نوری سال دور ہے اور دراصل ایک دو ستاروں کا سسٹم ہے۔ اس کا دوسرا ستارہ Sirius B ایک سفید بونا یعنی وائٹ ڈوارف ستارہ ہے۔

قدیم تہذیبوں میں اس ستارے کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی، اور بعض ثقافتوں میں اسے مذہبی عقائد سے بھی جوڑا گیا تھا۔ قدیم یونانی دور میں بھی سائرس کو دیوتاؤں، موسموں اور گرمی کے دور سے متعلق مختلف تصورات میں بہت اہم سمجھا جاتا تھا۔

اور قرآنِ کریم میں بھی شعریٰ کا واضح ذکر ملتا ہے:

“وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ”

“اور بے شک وہی شعریٰ کا رب ہے۔”

📖 سورۃ النجم، 53:49

یعنی وہ ستارہ جسے انسان مختلف زمانوں اور تہذیبوں میں غیر معمولی اہمیت دیتے رہے، قرآن نے واضح کر دیا کہ شعریٰ بھی اللہ ہی کی مخلوق ہے اور اللہ ہی اس کا بھی رب ہے۔

اور اب جیسے جیسے راتیں لمبی ہوں گی، Sirius ہمارے آسمان پر زیادہ نمایاں ہوتا جائے گا اور جلدی دکھائی دینے لگے گا.

سردیوں کے خوبصورت آسمان کو جب آپ دیکھیں تو Sirius کو ضرور تلاش کیجیے گا اس کی اپنی ہی خوبصورتی ہے.

فالو اور شئیر کرنا نا بھولیں 👍💐

#یاسر_علی_اعوان

Rawalpindi Astronomy Society – RAS

#Sirius #شعریٰ_یمانی #DogStar  #NightSky #Stargazing #WinterSky #قرآن

Loading