ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ سوہنی کا مشہور واقعہ۔۔۔ تحریر ۔۔۔ سید اسلم شاہ)سوہنی کا مشہور واقعہ ہے ، جب وہ پیدا ہوتی ہے تو اس کا باپ اسے ایک صندوق میں بند کرتا ہے اور اس صندوق میں اس کی زندگی کا سارا جمع خرچ بھی ڈال دیتا ہے ، سونے ہیرے کے جواہرات ، اور اسے دریا میں بہا دیتا ہے ،
یہ بات تو آپ نے سنی ہوگی ، ؟؟
ایسا ہی ہوتا ہے ، مالک جب اس کو اس وجود میں اتارتا ہے تو اس کو ساری زندگی کا جمع خرچ دے دیتا ہے اس کی سانسیں کا بنیادی شعور ، اور اس کو اس دنیا اور اس زندگی کے دریا میں بہا دیتا ہے ، اب سب کچھ اس کے پاس ہی ہوتا ہے وہی کہیں گیا نہیں ہوتا، سب اس کے وجود کے صندوق میں بند ہے ، بس یہ اپنا صندوق نہیں دیکھتا اور زندگی کے دریا میں بہتا جاتا ہے اور ڈوب جاتا ہے ، یہ جس کو باہر کھوج رہا ہوتا ہے وہ اس کو اس کے اندر سے جھانک رہا ہوتا ہے ، تو کچھ خاص بننے کی ضرورت نہیں آپ کو بس اپنی چیز کو اپنے گھر ہی میں تلاش کرنا ہے ،