شکر قندی نہ صرف ذائقےمیں لذیذہےبلکہ غذائیت سےبھی بھرپور ہوتی ہے،پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شوق سے کھائی جانےوالی یہ غذا فائبر، پوٹاشیم اور متعدد اہم وٹامنز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔
ماہرینِ غذائیت کےمطابق شکرقندی میں موجود غذائی اجزا جسم کو توانائی فراہم کرنے اور مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین، فولیٹ، آئرن، کیلشیئم اور میگنیشیم بھی پائے جاتے ہیں۔
غذائی معلومات کےمطابق تقریباً 124 گرام شکر قندی میں 108 کیلوریز، 2 گرام پروٹین، 18.7 گرام کاربوہائیڈریٹس اور تقریباً ڈھائی گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم اور دیگر معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔
شکر قندی میں موجود فائبر نامی جز دل کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے،اس کے علاوہ شکر قندی میں موجود بیٹا کیروٹین نامی جز سے جِلد کی صحت کو متعدد طریقوں سے فائدہ ہوتا ہے۔
شکر قندی کو متوازن غذا کا حصہ بنا کر اس کے غذائی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، تاہم اسے پکانے کا طریقہ اور مقدار اس کی مجموعی غذائی خصوصیات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔