صاحبزادہ محمد سعد مدنی کی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ لوزرن میں خصوصی شرکت
سوئٹزرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔سید علی جیلانی )سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی کی جانب سے جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ھوا جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی عبداللطیف چشتی تھے اس محفل میں نوجوان اسکالراور مفتی عبداللطیف چشتی (بیلجیئم) کے فرزند صاحبزادہ محمد سعد مدنی نے بھی شرکت کی جنھوں نے بہت ھی خوبصورت انداز میں شان رسول اور مقام رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا جس کو تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سراہا اور مفتی عبداللطیف چشتی کو صاحبزادہ کی بہترین تربیت کرنے پر مبارکباد دی صاحبزادہ محمد سعد مدنی درس نظامی کے دوسرے سال میں ھیں اور چھ پارے حفظ کیئے ھیں
![]()

