ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ عالمہ خاتون کی شادی۔۔۔ انتخاب ۔ میاں عاصم محمود)ایک عالمہ خاتون کی شادی ہوئی۔ شادی کے دوسرے ہی مہینے وہ اپنے شوہر کے ساتھ الگ گھر میں منتقل ہوگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ساس سسر کی خدمت کرنا بہو پر فرض نہیں ہے۔
ایک دن ایک ختم کی محفل میں ان سے میری ملاقات ہوئی۔ وہاں انہوں نے خواتین کے ساتھ بحث و گفتگو شروع کر دی۔
وہ کہنے لگیں کہ اگر والدین کی ذمہ داری بیٹیوں کے کندھوں پر ڈال دی جائے تو ملک میں ایک بھی اولڈ ہاؤس باقی نہیں رہے گا۔
میں نے جواب میں کہا کہ اگر بہوؤں نے اپنے ساس سسر کی ذمہ داری اٹھا لی تو ملک کیا، پوری دنیا میں کوئی اولڈ ہاؤس باقی نہیں رہے گا۔
میں نے ان سے کہا کہ جس بیٹے پر ماں باپ کی خدمت فرض تھی، اس نے کیا کیا؟ آپ نے تو اسے اس خدمت سے بھی محروم کر دیا۔آپ خود کو عالمہ کہتی ہیں اور فرائض بیان کرنا شروع کر دیتی ہیں، حالانکہ آپ کا کام تو خواتین کے دلوں میں رحم اور احساس پیدا کرنا ہے۔
فرض کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خدمت ہی چھوڑ دیں۔ ساس سسر کی خدمت فرض ہے یا نہیں، اس بحث سے ہٹ کر بھی انسان کو محبت اور خلوص کے ساتھ ان کی خدمت کرنی چاہیے۔
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ شوہر کی اطاعت کرنا بھی فرض ہے؟
الگ گھر میں رہنا اپنا حق سمجھتی ہیں، تو شوہر کے والدین کی عزت کرنا بھی اپنا فرض سمجھیں۔
آپ کو مدرسے میں یہ تو سکھایا گیا کہ ساس سسر کی خدمت بہو پر فرض نہیں، لیکن یہ نہیں سکھایا گیا کہ جس ماں نے 25 سال اپنے بیٹے کو پال پوس کر بڑا کیا، اسے اب اکیلا چھوڑ دینا کون سی انسانیت ہے؟
آپ سسر کی جائیداد میں رہتی ہیں، ساس کے بستر پر سوتی ہیں، لیکن ان کی خدمت کرنا آپ پر فرض نہیں؟
اگر کسی لڑکی کو اپنے ساس سسر سے اتنی ہی تکلیف ہے تو وہ خود کسی یتیم خانے میں جا کر اپنے لیے ایسا شوہر تلاش کرے جس کے والدین نہ ہوں۔