عظیمیہ فاؤنڈیشن کا تعارف اور اس کی تعلیمات کیا ہیں ۔۔۔؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عظیمیہ فاؤنڈیشن ،، ایک روحانی ادارہ ہے ۔
جب کوئی آدمی اپنی روح سے واقف ہو جاتا ہے تو وہ زندہ ہو جاتا ہے ۔ اس کے ذہن سے یہ بات نکل جاتی ہے کہ میں گندمی ہوں اور اس کا رنگ صاف ہے یا میں گورا ہوں اور اس کا رنگ کالا ہے ، میں موٹا ہوں ، اس کا جسم کمزور ہے ۔ اس کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ فزیکل باڈی عارضی چیز ہے ۔ جس کی عمر 80 سال ہے یا زیادہ سے زیادہ 100 سال ہے ۔
٫٫ عظیمیہ فاؤنڈیشن ،، ایک اسکول آف تھاٹ ہے ۔
وہ یہ سکھاتا ہے کہ انسان خود اس وقت خوش رہتا ہے ، جب دوسروں کو خوش رکھتا ہے ۔ جو آدمی دوسروں کو خوش نہیں رکھتا ، وہ خود کبھی خوش نہیں رہتا ۔ جو آدمی دوسروں کے کام نہیں ائے گا ، کوئی اس کے کام نہیں ائے گا ۔ جو آدمی غصہ کرے گا ، لوگ اس سے دور ہو جائیں گے ۔ جو آدمی معاف کرے گا ، لوگ اس کے دوست بن جائیں گے ۔
٫٫ عظیمیہ فاؤنڈیشن کی تعلیمات یہ ہیں ،،
کہ سب آدم علیہ السلام اور اماں حوا کی اولاد ہیں ۔ ہر آدمی کو دوسرے آدمی کا احترام کرنا چاہیے ۔ اس کے لیے ہم نے ٫٫ قلندر شعور اکیڈمی ،، قائم کی ہے ۔ جس میں ہم اس کورس کو پڑھاتے ہیں ، تھیوریٹیکل بھی اور پریکٹیکل بھی ۔
جس طرح کسی سکول میں ہر مذہب کا آدمی داخل ہو سکتا ہے اسی طرح ٫٫ قلندر شعور اکیڈمی ،، میں جو داخلہ لیتا ہے ، وہ روحانی علوم سیکھ سکتا ہے ۔۔۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ کا 2003 میں پہلے ٫٫ پہلے آدم ڈے،، کے موقع پر برطانیہ میں بین المذاہب خواتین و حضرات سے خطاب ۔۔۔
ماہنامہ قلندر شعور اگست 2026 ۔ موضوع آج کی بات
![]()

