علامہ اقبال کے افکار پر بین الاقوامی آن لائن سیمینار 8 نومبر کو ہوگا۔

علامہ اقبال کے افکار پر بین الاقوامی آن لائن سیمینار 8 نومبر کو ہوگا

آسٹریلیا ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب )پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (PALF) انکارپوریشن کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال انٹرنیشنل سیمینار 2026ء اتوار، 8 نومبر 2026ء کو شام 6:30 بجے (ایڈیلیڈ، آسٹریلیا کے وقت کے مطابق) آن لائن منعقد ہوگا۔ سیمینار کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم زوم (Zoom) کے ذریعے کیا جائے گا۔

سیمینار کا مرکزی موضوع ’’علامہ اقبال اور انسان، معاشرہ اور ریاست کے تصورات‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔ اس علمی و فکری نشست کا مقصد علامہ اقبال کے فلسفۂ حیات، تصورِ انسان، اجتماعی زندگی، معاشرتی عدل اور ریاست کے بنیادی تصورات کا عصرِ حاضر کے تناظر میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ لینا ہے۔

سیمینار میں پاکستان، کویت، نیدرلینڈز اور بھارت سے ممتاز علمی و ادبی شخصیات اپنے تحقیقی و فکری خیالات کا اظہار کریں گی۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی (پاکستان)، پروفیسر اعجاز حسین رانا (کویت)، پروفیسر ڈاکٹر دلدار احمد علوی (پاکستان)، محترم محمد جاوید عظیمی (نیدرلینڈز)، محترمہ زیب النسا زیبی (پاکستان)، پروفیسر ڈاکٹر تمنا شاہین (بھارت) اور پروفیسر کاشف احمد (پاکستان) شامل ہیں۔

سیمین