Daily Roshni News

غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی نئی وارننگ

اقوام متحدہ نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 14 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں، غزہ کی تقریباً 70 فیصد آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، سال کے آخر تک غزہ کے دو تہائی سے زائد شہری بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آئی پی سی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امدادی رسائی کی رکاوٹیں انسانی بحران کو بڑھا رہی ہیں، غزہ میں اپریل تا جون 12 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، غزہ میں 2 لاکھ 12 ہزار افراد ہنگامی سطح کی بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

Loading