فرانس میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب۔
فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔منیر احمد ملک )14 اگست 2026 کے موقع پر پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک پروقار اور شاندار تقریب لی راول ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام راجہ محمد علی خان، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے کیا، جبکہ یہ پروگرام چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر کی قیادت میں مسلم لیگ ن فرانس کی پوری ٹیم اور پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تعاون سے منعقد ہوا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے
لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری چوہدری نعیم صاحب نے انجام دی۔ آخر میں قاری فاروقی صاحب نے دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں اور اجر کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک کو سلامت اور خوشحال رکھے۔ آمین۔
تقریب کا آغاز جناب ابوبکر گوندل صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد اٹلی سے تشریف لائے خصوصی مہمان قاری صاحب نے نعتِ شریف پیش کی
اس موقع پر قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب کے منتظمین نے تمام معزز مہمانوں، مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرکت کرکے اس پروگرام کو یادگار اور خصوصی بنایا۔
تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں شامل تھے:
-
شاہباز کاسانہ، نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس
-
فیصل سعید، فنانس سیکریٹری مسلم لیگ ن فرانس
-
عصمت اللہ گوندل، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
-
افضل لنگاہ، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
-
راجہ امتیاز کیانی
-
ندیم صاحب
-
چوہدری نعیم، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
-
قیصر شکیل، نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس
-
مہر شکور، نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس
-
امتیاز ڈار، نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس
-
میر قادر، جوائنٹ سیکریٹری مسلم لیگ ن فرانس
-
شکیل بھٹی صاحب، نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس
-
آفتاب گھلو صاحب، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
-
محمود رائے، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
-
یاسر مردان، سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس
منتظمین نے ان تمام معزز شخصیات کے علاوہ تقریب میں شریک تمام پاکستانی کمیونٹی، دوستوں، کارکنان اور مہمانوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جن کی شرکت سے یومِ آزادی کی یہ تقریب مزید یادگار بن گئی۔
اس موقع پر پاکستانی پریس اور میڈیا سے وابستہ تمام احباب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، بالخصوص ملک منیر صاحب، راجہ سلطان صاحب، خرم صاحب، شہزاد صاحب، بلال صاحب اور دیگر تمام صحافتی و میڈیا شخصیات کا، جنہوں نے اس اہم قومی تقریب میں شرکت کرکے اپنی محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔
یہ پروقار تقریب قومی جذبے، اتحاد، محبتِ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے باہمی تعاون کی خوبصورت عکاسی تھی۔
پاکستان زندہ باد!
جمہوریہ زندہ باد!
پاکستانی عوام پائندہ باد!
![]()










