ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل( سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن میں نبی کریم ﷺ کے پاس گیا تو (دیکھا) آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی ! کیا کسی نے آپ کو خفا کر دیا ہے؟ آپ کی آنکھوں سے آنسو کیوں بہہ رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: میرے پاس ابھی جبریل (علیہ السلام) اُٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ حسین کو فرات کے کنارے شہید کر دیا جائے گا۔ (مسند احمد ۸۵/۱ ح ۶۴۸ و سندہ حسن ، عبداللہ بن نجی و ابوہ صدوقان و ثقہما الجمہور ولا ینزل حدیثہما عن درجۃ الحسن ، انظر نیل المقصود فی تحقیق سنن ابی داود: ۲۲۷)
![]()

