ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت عبد الله بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :ایک دن رسول الله ﷺ ہمارے گھر تشریف فرما تھے اور میں بچہ تھا، کھیلنے کے لیے باہر جانے لگا۔میری والدہ نے کہا: عبد اللہ آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔رسول الله ﷺ نے پوچھا تم اسے کیا دینا چاہتی ہو؟ انہوں نے کہا: کھجور۔آپ ﷺ نے فرمایا:
“أَمَا إِنَّكِ لَوْ لَمْ تُعْطِيهِ شَيْئًا كَتِبَتْ عَلَيْكِ كَذَبَةً”
*اگر تم اسے کچھ نہ دیتی تو تمہارے نام ایک جھوٹ لکھا جاتا۔* (سنن ابی داؤد: 4991)
![]()