فلکیات کی جدید تحقیقات
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کائنات میں آپ کے سوچ کی مطابق کتنا بڑا ساخت یا بناوٹ ہو سکتی ہے زرا اس چیز پر ٹھہریئے ابھی میں جس دریافت کے بارے میں بتانے والا ہوں وہ ہماری ہر سوچ کو چیلنج کر دیتا ہے اس کا نام ہے کیپو (Quipu)
فلکیات کی جدید تحقیقات میں کیپو سے مراد کائنات کی ایک انتہائی عظیم الشان ساخت یا سپر اسٹرکچر ہے جو کہکشاؤں کے جھرمٹوں کے باہمی ربط سے تشکیل پایا ہین جرمن ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم نے ایکسی رے خلائی ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے قریبی کائنات کا نقشہ مرتب کیا اور اس دیوہیکل ڈھانچے کو دریافت کیا اور اس ساخت میں کہکشاؤں کی ترتیب دھاگوں اور گرہوں کی شکل میں پھیلی ہوئ ہے
یہ عظیم کیپو اسٹرکچر کائنات میں اب تک دریافت ہونے والے سب سے بڑے مربوط اجسام میں سے ایک ہے سائنسی اعداد و شمار کے مطابق اس ساخت کی لمبائی تقریباً 1.3 بلین نوری سال ہے اور اس کا کل کمیت تقریباً 200 کواڈریلین شمسی کمیت کے برابر اندازہ لگایا گیا ہے اتنی بڑے پیمانے پر مادے کا اجتماع اپنے گرد و پیش کی خلا اور روشنی کی شعاعوں کو گریویٹیشنل لینزنگ کے ذریعے موڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں
اس جیسے دیوہیکل پھیلاؤ کی مطالعہ سے کائنات کی وسیع پیمانے پر بناوٹ اور کازمک مائیکرو ویو بیگراونڈ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے کائنات کے ابتدائی مادے کی تقسیم اور ارتقاء کے نظریات کی توثیق کے لیے کیپو کی ساخت ایک کلیدی اہمیت رکھتی ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس قسم کے عظیم الشان ڈھانچے کی دریافت کائنات کے پھیلنے کی رفتار اور ہبل کے مستقل کی پیمائش کو مزید دُرست بنانے میں معاون ثابت ہوگی
تحریر #ثانی
![]()

