Daily Roshni News

فیفا ورلڈ کپ 2026 اسپین جیت گیا۔۔۔خصوصی رپورٹ — محمد جاوید عظیمی

فیفا ورلڈ کپ 2026 اسپین جیت گیا

خصوصی رپورٹ — محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ محمد جاوید عظیمی) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز میں دنیا بھر سے 48 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے متعدد ٹیمیں ناک آوٹ مرحلے سے ٹورنا منٹ سے باہر ہو گئیں۔ ان  تمام میچز کو فٹبال کے شائقین کے لئے براہ راست نشر کیا گیا ۔

پانچ  ہفتوں سے جاری شیڈولز میچز کو  ایک محتاط اندازے کے مطابق اربوں شائقین  نے براہ راست ٹی وی چینلز اور خصوصی ایپس کے ذریعے دیکھا۔ بروز اتوار 19 جولائی 2026 فیفا کے عالمی فٹبال کپ کا فائنل میچ دفاعی چمپئین ارجنٹینا اور اسپین کے مابین امریکہ کے وسیع و عریض اسٹیڈیم میں کھیلا گیا مذکورہ فائنل میچ انتہائی سنسی خیر تھا مقررہ وقت میں فیصلہ نہ ہونے کے باعث پندرہ ، پندرہ منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ۔ اسپین کی ٹیم نے شروع ہی سے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران اسپین کےکھلاڑیوں نے اپنے بہترین فٹ ورک کے باعث2  گول اسکور کئے جبکہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے فٹ کھیلنے کی بجائے مار دھاڑ کا سلسلہ شروع کر دیا اس کی بدولت  عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی بھی نمایاں کھیل  پیش نہیں  کر سکا۔  کھیل کے دوران ارجنٹینا کے ایک کھلاڑی نے فٹبال  کھیلنے کی بجائے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو سر عام مارنا شروع کر دیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے اِس کھلاڑی کو دو مرتبہ پیلا کارڈ دکھایا مگر وہ پھر  بھی باز نہیں آیا  آخر کار اس کھلاڑی کو ریفری نے سرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا۔ اسپین کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ میچ 2 گول اسکور کر کے جیت لیا، تاہم دفاعی چمپئین بہت مشکل ہے ایک گول اسکور کر سکی۔ ریفری نے میچ کے اختتام کے لئے سیٹی بجائی تو ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے اسپین کے کھلاڑیوں سے باضابطہ لڑائی شروع کردی، جس کے باعث بدمزگی عروج پر آگئی ۔ تقسیم انعامات کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر نے فاتح ٹیم کو ٹورنا منٹ کی ٹرافی  اور پہلے انعام کے طور پر پچاس ملین ڈالر   بھی پیش کئے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو  میڈلز بھی پہنائے گئے ۔ اس طرح یہ عالمی فٹبال کپ 2026 اچھی اور تلخ یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ کر اپنے اختتام کو پہنچا‎۔

خصوصی رپورٹ — محمد جاوید عظیمی

Loading