محبت صرف “میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا” کا نام نہیں ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اصل محبت وہ ہے جہاں انسان آپ کے ساتھ رہتے ہوئے آپ کی ذہنی حالت کو بھی سمجھے۔بہت سے لوگ attention کو محبت سمجھ لیتے ہیں۔ ہر وقت message کرنا۔ possessive ہونا۔ بار بار ناراض ہونا۔ یا control کرنا محبت نہیں ہوتا۔ اگر کسی تعلق میں آپ ہر وقت anxious رہیں۔ اپنی بات کہتے ہوئے ڈریں۔ یا مسلسل خود کو prove کرتے رہیں تو وہ تعلق emotional exhaustion بن جاتا ہے۔
ایک لڑکی نے کہا “وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔”
جب پوچھا کیسے؟
تو اس نے کہا “وہ مجھے کسی سے بات نہیں کرنے دیتا۔”
یہ محبت نہیں تھی۔ یہ insecurity تھی۔
ایک لڑکے نے کہا “وہ ہر وقت مجھ پر شک کرتی ہے کیونکہ وہ مجھے کھونا نہیں چاہتی۔”
لیکن آہستہ آہستہ وہ emotionally drain ہونے لگا۔ کیونکہ trust کے بغیر تعلق سکون نہیں دے سکتا۔
اصل محبت انسان کو محدود نہیں کرتی۔ وہ آپ کو emotionally safe feel کرواتی ہے۔
وہ آپ کی عزت کرتی ہے۔
آپ کی بات سنتی ہے۔
آپ کے مشکل وقت میں آپ کو shame نہیں کرتی۔
ایک healthy relationship میں انسان صرف محبت محسوس نہیں کرتا بلکہ سکون بھی محسوس کرتا ہے۔
محبت وہ نہیں جو آپ کو خود سے دور کر دے۔ اصل محبت وہ ہے جہاں آپ اپنی اصل شخصیت کے ساتھ بھی قبول کیے جائیں۔
ماہر نفسیات سعدیہ
![]()

