ہالینڈ، محرم الحرام کی مناسبت سے دس روزہ محافل
شہدائے کربلا 16 تا 25 جون 2026 ، روزانہ شام سات سے آٹھ تک
، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوں گی۔ملک مسعود
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔جاوید عظیمی) اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم الحرام کے آغاز سے ہی اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم خاتم الانبیاء سید المرسلین، احمد مجتنے ، محمد مصطفے ﷺ کے نواسے عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں شہادتوں کا تذکرہ مومنوں کے قلوب و اذہان پر غالب آجاتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی مراکز اور مساجد شہدائے کربلا کی یاد میں محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن ٰ کلیامی کے مطابق یکم محرم16 جون تا دس محرم 25 جون 2026روزانہ کی بنیاد پر شام سات بجے محافل شہدائے کربلا محبت اور عقیدت سے منعقد کی جائیں گی. متذکرہ مسجد کے امام و خطیب حافظ علامہ محمد عمران جیلانی قادری واقعہ کربلا پر تاریخی حقائق کی روشنی میں اپنی فکری گفتگو کریں گے ۔ کمیونٹی کے حضرات کو دس روزہ محافل میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے ۔ ہر روز محفل کے اختتام پر لنگر حسینی پیش کیا جائے گا ۔ یکم محرم کی پہلی محفل کا لنگر خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
![]()



