Daily Roshni News

مری حادثے کے زخمیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

مری حادثے کے زخمیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )مری حادثے کے زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ترجمان پمز کے مطابق ہسپتال میں زیرِ علاج 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک جبکہ 8 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمیوں میں 27 سال کی انم ثاقب، 7 سال کا فارس رضا، 13 سال کی آبییہ اشفاق، 11 سال کی عائزہ اشفاق، 8 سالہ مرتضیٰ اشفاق، 13 سال کا ذیشان کاشف، 19 سال کی دعا زاہرہ، 19 سال کی ماہم شہزاد، 42 سال کی نازیہ بتول اور 3 سال کا علی اصغر شامل ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق مری حادثے میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے دس بچے بھی شامل تھے۔

Loading