اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کیلئے جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے 3 ماہ کیلئے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اس فیصلے سے بجلی صارفین کو67 ارب17 کروڑ 30لاکھ روپےکاریلیف ملے گا۔
![]()
