ملک میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور جمعہ 26 جون کو ہوگا
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں علمائے کرام اور دیگر نے شرکت کی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کسی مقام سے محرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی۔
انہوں نے بتایاکہ یوم عاشور جمعہ 26 جون کو ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنی قیادت فیلڈ مارشل اور وزیراعظم پر ناز ہے، ان کی شبانہ روز محنت امریکا اور ایران کو ٹیبل پر لے کر آئی۔
مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت تمام قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ خوارج، فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات می چاند نظر آگیا۔ سعودی سپریم کورٹ اور اماراتی فتویٰ کونسل نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ یکم محرم منگل 16 جون اور جمعرات 25 جون کو یوم عاشور ہوگا۔
![]()

