Daily Roshni News

ناسا کا پارکر سولر پروب

ناسا کا پارکر سولر پروب

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ناسا کا پارکر سولر پروب ایک خاص خلائی جہاز ہے جو سورج کے بہت قریب جا کر اس کا معلومات  ہم انسانوں  کو بیج رہا ہے۔ یہ بہت سخت مشین ہے اور عام خلائی جہازوں سے مختلف ہے کیونکہ یہ سورج کی سخت گرمی اور طاقتور توانائی کے بہت قریب جا سکتا ہے۔جہاں  گرمی درجہ حرارت ہزاروں ڈگری سینٹی گریڈ میں ہوتا ہے

8 جون کو اس نے سورج کے قریب اپنا 28واں چکر مکمل کیا۔

 اس دوران یہ خلائی جہاز سورج کے بہت قریب پہنچا، تقریبا 3.8 ملین میل کے فاصلے تک۔

یہ فاصلہ سننے میں شاید بڑا لگے، لیکن سورج کے مقابلے میں یہ واقعی بہت ہی کم ہے۔ اسی لیے سائنس دان اسے بہت قریب کہتے ہیں۔

اس جگہ پر حالات بہت سخت ہوتے ہیں۔ سورج کی تیز روشنی اور طاقتور توانائی ہر طرف پھیلی ہوتی ہے۔ وہاں گرمی اور شعاعیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، جو کسی بھی عام چیز کو فورا متاثر کر سکتی ہیں۔

اسی وجہ سے اس مشن کو چلانا اسان نہیں ہوتا۔ خلائی جہاز کو خاص طریقے سے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اس سخت ماحول میں بھی محفوظ رہ سکے اور اپنا کام جاری رکھ سکے۔

اس مشن کا اصل مقصد سورج کو سمجھنا ہے۔ خاص طور پر یہ دیکھنا کہ سورج سے جو تیز ہوا نکلتی ہے، جسے سولر ونڈ کہا جاتا ہے، وہ کیسے بنتی ہے اور کیسے چلتی ہے۔ یہ ہوا بہت طاقتور ہوتی ہے اور خلا میں دور دور تک پھیل جاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ مشن یہ بھی دیکھتا ہے کہ سورج میں جو بڑے بڑے دھماکے اور طوفان ہوتے ہیں، وہ کیسے بنتے ہیں۔ ان طوفانوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ زمین تک بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

اس پرواز کے دوران یہ خلائی جہاز کئی دن تک زمین سے رابطے میں نہیں ہوتا۔ اس بار بھی یہ تقریبا 9 دن تک خود ہی کام کرتا رہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ خود فیصلے کرتا ہے، خود اپنا راستہ اور کام سنبھالتا ہے، کیونکہ اتنی دور ہونے کی وجہ سے زمین سے فورا ہدایات نہیں دی جا سکتیں۔

بعد میں یہ خلائی جہاز زمین سے دوبارہ رابطہ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ اس کے تمام سسٹم ٹھیک ہیں۔

اس دوران یہ سخت سائنسی شاہکار سورج کے بیرونی علاقے سے معلومات جمع کرتے ہیں۔ سورج کی اس بیرونی تہہ کو کرونا کہا جاتا ہے، اور یہ بہت زیادہ گرم اور روشن ہوتی ہے۔

یہ معلومات ہمارے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ ان سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ سورج کیسے کام کرتا ہے اور اس کی تبدیلیاں زمین پر کیا اثر ڈالتی ہیں۔

پارکر سولر پروب بہت تیزی سے چلتا ہے۔ اس کی رفتار تقریبا 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ انسانی بنائے گئے خلائی جہازوں میں سے ایک بہت تیز ترین مشن ہے۔

اس کے آگے ایک خاص حفاظتی ڈھال لگی ہے، جو اسے سورج کی سخت گرمی سے بچاتی ہے۔ اندازے کے مطابق جب یہ سورج کے قریب ہوتا ہے تو یہ ڈھال تقریبا 1700 ڈگری فارن ہائیٹ تک گرم ہو سکتی ہے، لیکن اندر موجود آلات محفوظ رہتے ہیں۔

تخریر۔۔ Aalam Nama عالم نامہ۔

Loading