Daily Roshni News

نیلی روشنی کا مراقبہ

نیلی روشنی کا مراقبہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تین دن پہلے دل کیا کہ نیلی روشنی کا مراقبہ کروں آنکھیں بند کر کے  ٹیک لگا کے مراقبہ کی حالت میں بیٹھ گیا اور یہ تصور کیا کہ دماغ میں نیلی روشنی کی لہریں اور کرنیں دماغ میں داخل ہو رہی اور دماغ مکمل نیلی روشنیوں سے بھر گیا اندر ایک سکون و روحانی کیفیت طاری ہونے لگی جیسے جیسے تصور پختہ ہوتا گیا روشنی کی ایسی لہریں روح میں سیرایت کر رہی تھی جو روحانی لذت سے بھرپور تھی پھر خود کو مراقبہ میں دیکھا کہ  ندی کے کنارے ایک آبشار کے نیچے بیٹھا ہوں اور وہ آبشار پانی کی نہیں نیلی روشنیوں کی تھی پورے جسم کے ذرے ذرے میں روشنی کی نیلی کرنیں پھیل رہی تھی چاروں طرف نیلی روشنیاں پھیلی ہوئی منظر بہت حسین تھا نہ جانے کونسا تخیلاتی جہان تھا آبشار بند ہو گئی سامنے ایک نیلے پانی کی جھیل نظر آئی وہاں چلا گیا میں پانی  سے نیلے روشنی کی بھاپ نکل رہی تھی جیسے سردیوں میں دھند میں پانی سے بھاپ نکلتی ہے دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کے پینا شروع کیا عجیب سی توانائی محسوس ہوئی ایسا منظر دیکھ کر لگ رہا تھا پتہ نہیں کونسی دنیا میں آ گیا

ایسا منظر دیکھ کر وہ کہانی یاد آ گئی جس میں نیلی جھیل کنارے پریاں اترتی تھی

دو گھنٹے بعد جب مراقبہ سے باہر آیا ایسا لگ رہا تھا جیسے جسم بہت ہلکا بے وزن اور روشنی سے بنا ہے سکون و لطف کی کیفیت طاری تھی ایسا لگتا تھا جیسے دنیا کی کسی شے میں اتنا سکون و مزہ نہ ہو جسم میں انرجی بہت محسوس ہوئی بھوک پیاس و نیند کا احساس ختم رہا دو دن مجھے بالکل بھی نیند نہیں آئی نہ حاجت محسوس ہوئی نیند کی ایسا لگتا تھا جیسے میں بلکل فریش ہوں

Loading