Daily Roshni News

نیپچون ستارے۔۔۔ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ تحسین اللہ خان)

نیپچون سیارے کے آسمان کا رنگ کیا ہے؟ زمین کا آســـمان نیـلا ہے جب سورج کی روشنی زمین کی فــضا میں داخل ہوتی ہے تو نیلی طول موج کی روشنی زیادہ بکھر جاتی ہے جسکی وجہ سے آسمان نیلا نظر آتا ہے زمین کا آسمان نیلا ہے،،،،،، لیکن نظام شمسی میں ہر سیارے کا آســـمان مخـــتلف ہے جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا اور پڑھا۔۔۔۔۔۔ بعض سیاروں کا آسمان نارنجی، بعض کا پیلا اور بعض کا جامنی ہے۔ لیکن نیپچون سیارے کے آسمان کا رنگ کیا ہے؟ وہاں کے آسمان کا رنگ اتنا خوب صــورت ہے کہ لگتا ہے آپ کسی اور کائنات میں داخل ہو گئے ہیں۔

سائنــس دانوں کا کہنا ہے کہ نیپچون کا آسمان گہرا کوبالٹ نیلا ہے زمین کے نیلے رنگ سے کہیں زیادہ گہرا اور نیلا سیاہ۔ اس رنگ کی وجہ میتھین ہے نیپچون کی فضا میں ہائیڈروجن، ہیلیم اور تقریباً دو تہائی میتھین موجود ہے۔۔ میتھین سرخ طول موج کی روشنی کو جذب کرتی ہے سرخ، نارنجی اور پیلی روشنی فضا میں ختم ہو جاتی ہے جو بچا ہے وہ نیلا اور سبز ہے اور یہ منعکس ہوتا ہے جس سے نیپچون گہرا نیلا دکھائی دیتا ہے،، تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

نیپچون کے آســــــمان میں ایک اور قابل ذکر خصوصیت ہے اور وہ بادل ہے جی ہاں بادل۔۔ لیکن وہ زمین کی طرح سفید پانی کے بادل نہیں ہیں،،،،،، بلکہ نیپچون کے بادل میتھین برف اور امونیا سے بنے ہیں۔۔۔۔۔ یہ بادل گہرے جب نیلے آسمان میں تیرتے ہیں تو اس طرح لگتا ہے جیسے آپ کسی اور دنیا میں داخل ہو گئے ہیں وائجر ٹو نے نیپچون کے جنوبی نصف کرہ میں گریٹ ڈارک اسپاٹ نامی طوفان دیکھی تھی،، کیونکہ وائجر ٹو نیپچون کے فضا میں بھی داخل ہوا تھا حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گریٹ ڈارک اسپاٹ طــــوفان کا سائز زمین کے برابر ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روشن اور سفید بادل اس کے گرد گھومتے ہیں۔

اگر آپ نیپچون پر کھڑے ہوں، تو سورج کیسا نظر آئے گا؟ نیپچون کا سورج سے فاصــــــلہ زمین سے تیس گنا زیادہ ہے تو نیپچون کے آسمان میں سورج ایک روشن ستارے کی طرح نمــــودار ہوگا زمین کے سورج سے تقریباً 900 گنا مدھم نظر آئے گا۔

رات کا آسمان اور بھی دلچســـپ ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نیپچون کے 14 چاندوں میں سب سے بڑا ٹریٹن ہے، جو پیچھے کی طرف گھومتا ہے نیپچون کی گردش کے برعکس گھـومتا ہے۔ ٹریٹن دوسرے چاندوں کی طرح مغرب میں طلوع ہونے اور مشـــرق میں غروب ہونے کے بجائے مشـــــــرق میں طلوع ہوتا ہے اور مغرب میں غروب ہوتا ہے۔

نیپچون کے آسمان کی سب سے خوفناک خصـوصیت اسکے طوفان ہیں۔۔۔۔ نیپچون کے نظام شمسی میں سب سے زیادہ طاقتور ہوائیں ہیں تقریباً 2000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں، زمین کے طاقت ور ترین سمنـدری طوفانوں سے تقریباً پانچ گنا تیز ہے، یہ ہوائیں میتھــین برف کے ذرات ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں۔۔۔۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نیپچون کا آسمان کبھی ساکن نہیں ہوتا ہے ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے وائجر ٹو خلائی جہاز نے نیپچون آسمان فلائی بائی کے دوران قریب سے دیکھا تھا۔ زمین سے نیپچون ایک چھوٹا سا نیلا نقطہ نظر اتا ہے لیکن اس نقطے کے اندر غیر معمولی طور پر عجیب اور خوب صورت مناظر پائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

تحریر Tehsin Ullah Khan

Loading