Daily Roshni News

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئےکہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے تاکہ جمہوریت کو تقویت دے سکیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کو ایک بار پھر بامقصد مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک میز پر آتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجربرادری کیلئے ایک اچھی اسکیم لائی گئی ہے، تاجروں کو پریشان کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ تاجربرادری کو پریشان نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کےاستحکام کیلئےاقدامات کیے ہیں، عوام کوریلیف دینےکیلئے128ارب روپےمختص کیے۔ ملکی معیشت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔ امید ہے آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی، ڈیزل کی قیمت میں کمی خوش آئند بات ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سےتیل کی سپلائی میں مشکلات ہیں، خطےمیں صورتحال کی بہتری پاکستانی معیشت کیلئے ضروری ہے۔

Loading