Daily Roshni News

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

وزیراعظم اور کابینہ پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا۔

وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کا حکم معطل کردیا تھا۔

Loading